ملک بھر میں اب نکاح رجسٹرڈ ختم کرکے اسکی جگہ ایک ٹیب متعارف کیا جائے گا۔ ٹیب نکاح خواں کا اکائونٹ بنایا جائیگا۔نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گا ۔گواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہونگے ۔ بائیومیٹرک ہو نے کے بعد اگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔دلہے کی تصویر بھی مولوی بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوا یا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کرلیا جائیگا ۔ٹیب کا تصویری رابطہ نادراسے منسلک ہوگا۔