پہلا پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کا بمقام پولیس لائن لکی مروت میں اج باقاعدہ آغاز۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی مہمان خصوصی ڈی پی او لکی مروت تیمور خان (PSP) تھے اس موقعہ پر ڈی ایس پی لکی ظفراللہ خان بھی انکے ہمراہ تھے ڈی پی او لکی مروت تیمور خان کا پولیس فورس کے جوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پولیس لائن میں پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد جس میں ضلع لکی مروت کے تھانوں اور پولیس لائن سمیت چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنکو دو گروہوں میں تقسیم کیے گیے ہیں، افتتاحی میچ تھانہ لکی سٹی کرکٹ ٹیم اور تھانہ نورنگ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں تھانہ لکی سٹی پولیس کرکٹ ٹیم نے جیت اپنے نام کرلی۔ ڈی پی او لکی مروت تیمور خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کو اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پولیس فورس کے جوانوں کے لیے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اچھی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور پولیس کھلاڑیوں کی بہترین حوصلہ افزائی کی جائے گی ایسی سرگرمیاں جوانوں کی فٹنس کو بحال رکھنے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔