پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ۔ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالرز رہیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے۔وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافے کیلئے کوشاں ہے، اگلے مالی سال آئی ٹی برآمدات کا ہدف 3.5 بلین ڈالر ہے۔