گزشتہ چار دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے حادثات کےنتجے میں ابتک 27 افرادجانبحق جبکہ 38 افرادزخمی ہوئے۔ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔
۔متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے
۔ جاںبحق افرادکے ورثاء اور ذخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت۔ ۔متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرنے کی ہدایت۔ ۔ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور
وزیراعلی نے تمام متعلقہ اداروں پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو1122 کو مکمل الرٹ کی ہدایات جاری کردی۔