بس انڈسٹری ریسٹرچنگ پروگرام (BIRP) کے تحت 500 سے زائد پرانی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کر کے جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی اعزازی تذکرے سے نوازا گیا۔ عالمی سطح پر بی آر ٹٰی پشاور کا پانچواں ایوارڈ پاکستان اور خیبر پختونخوا کے لیے اعزاز کی بات ہے – یہ پراجیکٹ Sustainable Urban Development کے ایک جامع منصوبے کی عمدہ مثال ہے۔ منصوبے میں ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو برابری کے بنیاد پر سفری سہولت فراہم کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔ منصوبہ مکمل ٹرانسپرینسی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت 500 سے زاید 40 سال پرانی اور غیر محفوظ گاڑیوں کو REPLACE کیا گیا۔ نامزد ممالک کی فہرست میں چین، برازیل، ہندستان، ترکی، البانیہ، متحدہ عرب امارات وغیرہ شامل تھے ۔ منصوبے کے تحت پرانی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا گیا۔ 2022 میں بھی زو پشاور کو سسٹینیبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں اعزازی تزکرہ سے نوازا گیا تھا۔ اس سے پہلے بی آر ٹی پراجیکٹ کوعالمی سطح پر گولڈ سٹینڈرڈ ایوارڈ، پرائز فار سیٹیز اور بیسٹ سمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کے انعامات بھی مل چکے ہیں۔ بی آرٹی بسیں ماحول دوست اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔ سی ای او ٹرانس پشاور