پشاور زلمی آج سے پشاور خیبر پختون خواہ میں ٹرائلز کا اغاز کرے گی

نئے سال کی شاندار شروعات، پشاور زلمی آج سے پشاور خیبر پختون خواہ میں ٹرائلز کا اغاز کرے گی۔ پشاور زلمی کل سے پورے خیبر پختو خوا میں کرکٹ پچز کی تیاری کا اغاز بھی کرے گی۔ پاکستان کرکٹ کے بڑے نام سابق کپتان انظمام الحق سابق کپتان محمد یوسف کامران اکمل پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ٹرائلز لیں گے۔ پشاور زلمی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ٹرائلز کے لیے ہزاروں نوجوانوں نے رجسٹریشن کی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 سے قبل پشاور زلمی نے خیبر پختو نخواہ اور پشاور میں سرگرمیوں کا اغاز کر دیا ۔ پشاور زلمی کے زیر اہتمام آج  یکم جنوری سے پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز کا اغاز ہوگا ۔ اوپن ٹرائلز کا آغاز آج ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں ہوگا۔ پشاور زلمی پورے خیبر پختو خوا میں کرکٹ پچز کی تیاری کا اغاز بھی کرے گی۔ صوبائی حکومت بھی پشاور زلمی کے ساتھ اس پروگرام میں شراکت داری کر رہی ہے اور صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

اس کے بعد دو اور تین جنوری کو ٹرائلز اور چار اور پانچ جنوری کو شارٹ لسٹ پلئیرز کے میچز حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق، محمد یوسف ،کامران اکمل اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ٹرائلز لیں گے۔ پشاور زلمی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں نے ٹرائلز کے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ ٹرائلز کے بعد چار اور پانچ جنوری کو شارٹ لسٹ پلیئرز کے میچز بھی کرائے جائیں گے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید افریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی و زلمی فاؤنڈیشن ماضی کی طرح گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتی رہے گی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی ایک بار پھر پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا مطالبہ کرتی یے اور اس کے لیے کوشاں یے۔ اوپن ٹرائز اور ٹیلنٹ ہنٹ کے ساتھ پشاور زلمی پورے خیبرپختونخواہ میں پچز بھی بنا رہی ہے جس پر نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ خیبر پختو نخواہ میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمیں پورا یقین اور امید ہے کہ اس ٹیلنٹ ہنٹ سے بھی مزید نیا ٹیلنٹ سامنے ائے گا۔ پشاور زلمی کے ابھرتے سپر سٹار اور وکٹ کیپر محمد حارث نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں تمام نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرائلز میں ضرور شریک ہوں اور اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket