پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کمی ہوسکتی ہے اور ڈیزل 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے جب کہ 16 اگست میں ابھی تین دن باقی ہیں اور پی او ایل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔