انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر پولیس لائن دیر بالا میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رفیع اللہ خان نے پولیس اہلکاروں کو موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیے۔ مشقوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے جدید تربیتی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے انٹی رائیٹس سوٹ، شیلنگ گیس، آنسو گیس کے استعمال اور مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنےکے حوالے سے فرضی ریہرسل کیا گیا۔ جن کا مقصد مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کرنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹنا تھا۔
