خیبر پختونخوا اربن موبلیٹی اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مکسڈ ٹریفک روڈ پر چلنے والے ایکسپریس سروس کا کرایہ فلیٹ 55 روپے مقرر۔ کرایے میں اضافہ طویل فاصلے کے مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آغاز سے ہی ایکسپریس سروس کا مقصد طویل فاصلے کے مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرنا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں 2-3 اسٹاپس کا فاصلہ طے کرنے والے مسافر بھی ایکسپریس روٹس استعمال کر رہے ہیں۔ مختصر سفر کرنے والے مسافروں کے ایکپریس روٹس استعمال کرنے کی وجہ سے لمبے سفر والے مسافروں کو بس میں جگہ نہیں ملتی۔ اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے ایکسپریس روٹس کا کرایہ بڑھایا گیا ہے۔ اس اقدام سے طویل فاصلے تک سفر کرنے والے مسافروں پر کرایے کا اثر معمولی ہو گا، جبکہ کم فاصلے والے مسافر زیادہ موزوں روٹس کا استعمال کریں گے۔ جن روٹس کا کرایہ بڑھایا گیا ہے ان میں ER-09, ER-10, ER-12 اور ER-16 شامل ہے۔