موسم سرما کی آمد اور نئے سال کی خوشیاں منانے کی مناسبت سے وادی کیلاش میں منعقد ہونے والے مذہبی تہوار چوموس سرازرای کا باقاعدہ آغاز وادی کیلاش میں ہو گیا ہے۔ جو کہ 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کیلاشی قبیلے کے مرد ،خواتین ، بزرگ اور بچے نئے کپڑے پہن کر مل کر رقص کریں گے اور نئے سال کی خوشیاں منائیں گے اس دوران چوموس تہوار کے کئی مذہبی رسومات ، شیشاؤ ، سرازرای،ساوی لیک ہار،اس توںگوس (بون فائر)، چوئی ناری ، منڈاہیک اور شارا بیرایک ،پوشو مارت،گوسٹ نیک،چان زہ ،سوری جاجک،سمیت مختلف مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی ۔،کالاش فیسٹیول چوموس کی تیاری مہینوں پہلے شروع ہوتی ہے ۔ خصوصا خواتین تہوار کیلئے کپڑوں کی خریداری اور تیاری میں طویل وقت صرف کرتے ہیں۔ اور مختلف رنگین دھاگوں سے کشیدہ کاری کرکے انہیں نہایت ہی دیدہ زیب بناتے ہیں ۔ جو کہ دیکھنے کے قابل ہیں ۔ 15 روزہ اس فیسٹیول میں کیلاش کی تین وادیوں رمبور،بمبوریت اور بریر کے رہائشی مختلف مذہبی رسومات ادا کرینگے ۔ تاہم ساتھ ہی آپس میں پیار و محبت بانٹنے ، امن کا پیغام دینے اور اتحاد کیلئے آپس میں پھل اور خشک میوجات بھی تقسیم کریں گےاورچھوٹےجانوروں کی قربانی بھی کی جاتی ہے ۔ ہزاروں سال پرانا مذہبی تہوار چوموس ہر سال دسمبر میں منایا جاتا ہے جو کہ 7 دسمبر سے شروع ہوکر 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے اس دوران بہت سارے مذہبی رسومات بھی ادا کیے جاتے ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال