Voice of KP

ثمرخان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایلبرس کو سر کر لیا

Samar Khan on Mount Elbrus

ایتھلیٹ ثمرخان نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سپانسر کرنے اور یہ موقع فراہم کرنے پر وہ تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایلبرس (Mount Elbrus) کو کامیابی سے سر کر لیا۔ جس کی اونچائ 5642 میٹر ہے۔  ثمر خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔  ثمر خان چوٹی سر کرنے کے بعد سنو بورڈنگ کے ذریعہ واپس اتریں۔ ۔ ایتھلیٹ ثمر خان نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان کی شکرگذار ہیں۔

ثمر خان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی خاتوں سائیکلسٹ ہیں جنہیں کلیمنجارو افریقہ اور دنیا کے تیسرے بڑے غیر قطبی گلیشیئرز پر سائیکل چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ثمر خان نے 2021 میں Redbull Homerun سنو بورڈنگ ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔

Exit mobile version