پاکستانی 46 ہزار 648 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتے تک 185 پروازوں سے 46 ہزار 648 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے گے۔جبکہ اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ ترجمان وزارت مذ ہبی امو ر  نے بتایا ہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت 15 ہزار 500سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔ مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket