افغانستان کی اعلی جامعات کے فیکلٹی اراکین کا گورنر ہاؤس پشاور کا مطالعاتی دورہ

افغانستان کی اعلی جامعات کے فیکلٹی اراکین کا گورنر ہاؤس پشاور کا مطالعاتی دورہ، افغانستان کے صوبوں ہلمند، ہرات، مزار شریف، خوست، پکتیا،سمنگان، قندھار، ننگر ہار سے تعلق رکھنےبوالے 38 افغانستان کی اعلی جامعات کے فیکلٹی اراکین کی گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی۔ گورنر حاجی غلام علی نے افغان فیکلٹی اراکین کو گورنر ہاوس پشاور آمد پر خوش آمدید کہا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مالی تعاون سے آئی ایم سائینسز حیات آباد میں زیر تربیت افغان فیکلٹی اراکین کی گورنر حاجی غلام کیساتھ اعلی تعلیم کے فروغ سے متعلق مطالعاتی نششت اور ملاقات میں اعلٰی تعلیم کی عصر حاضر کی ضرورت و اہمیت، چیلینجز پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلی تعلیم ترقی و خوشحالی اور امن کا راستہ ہے۔ افغان فیکلٹی اراکین نوجوان نسل کی ذہنی و فکری تربیت کریں۔ افغانستان کے نوجوان و مشران سمیت مجموعی آبادی سخت مشکلات سے گزری ہے۔ افغانستان کے فیکلٹی اراکین اپنے نوجوانوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ زین سازی کریں۔ ترقی و خوشحالی کی سوچ و راستہ تعلیمی اداروں سے نکلتا ہے۔ موجودہ صدی جدید ٹیکنالوجی، تحقیق پر مبنی تعلیم و روزگار کی صدی ہے۔ افغان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوانوں کو اپنے علاقوں کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنیکی تعلیم فراہم کی جائے۔ نوجوانوں کو ایسی تعلیم فراہم کی جائے کہ وہ اپنے علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ اور ملکی ترقی کا باعث بن سکیں۔ افغانستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ پرامن خوشحال افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کے بہترین مفاد میں ہے۔ حاجی غلام علی

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket