کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت پشاور نادرن بائی پاس رنگ روڈ کے بقیہ 8 کلومیٹر روڈ ناصر باغ روڈ تا تختہ بیگ قبائلی ضلع خیبر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر خیبر،نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام اور متاثرین نادرن بائی پاس کے 12 رکنی نمائندہ وفد نے ملک حاجی اقتدار کی سربراہی میں شرکت کی اجلاس میں فریقین کے مابین روڈ کی جلد تعمیر کے حوالے سے معاملات طے پائے گئے اور متاثرین نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قبضہ جلد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متاثرین کو بقیہ معاوضوں کی جلد ادائیگی کو یقینی بنانے جبکہ متاثرین کے مطالبے پر گزشتہ ادائیگیوں کی چھان بین کرنے اور غیر متعلقہ افراد کو ادائیگی واپس لیکر حق داروں کو ادا کرنے کے احکامات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو قبضے حاصل کرنے کے بعد تجاوزات کا خاتمہ کر کے واگزار کی گئی زمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی روڈ کے بقیہ حصہ کی تعمیر یقینی بنائیں نادرن بائی پاس رنگ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم کیا جاسکے گا اور قبائلی ضلع خیبر سے آنے والی گاڑیاں جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ استعمال کئے بغیر بآسانی پشاور اور موٹر وے پہنچ سکیں گے۔