پاکستان ہلال احمر سوات برانچ نے کبل پریس کلب کے صحافیوں کے لیے ہتھیاروں کی آلودگی، بارودی سرنگوں، نہ پھٹنے والے آرڈیننس (UXOs) اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (IEDs) کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں عوامی حادثات اور زخمیوں کو روکنے کیلئے محفوظ رویوں اور طریقوں کو فروغ دینے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار جس میں کبل کے صحافیوں نے شرکت کی۔معاشرے پر ان ہتھیاروں کے مضر اثرات پر گہرائی سے بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ فرہاد علی نے ریڈ کریسنٹ اور آئی سی آر سی کے قیام اور وجود میں آنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لال احمر کے ماہرین مقررین جس میں سوات برانچ کا سیکرٹری سمیع اللہ ، ملک فرہاد علی ، عمران خان اور دلدار علی نے بھی خطاب کیا ۔جس میں انہوں نے درست معلومات کو پھیلانے اور عوام کو ان خطرات کی شناخت اور ان سے بچنے کے بارے میں تعلیم دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔