پاک فوج کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیچنگ سمپوزیم منعقد کیا گیا۔ ۔سیمپوزیم کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوارکرانے کے لئے آگاہی دینا تھا۔ سیمپوزیم میں ڈی آئی خان کے کثیر تعداد اساتذہ کرام اورمحکمہ تعلیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔سیمپوزیم میں ڈی آئی خان کے مقامی برگیڈ کمانڈر نے خصوصی شرکت کی اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔سیمپوزیم کے شرکاء نے تعلیم کومعاشرے میں ترقی،امن اورخوشحالی کی ضامن گردانا۔شرکا نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا ،شرکاء نے تعلیم کی ترویج کیلئے سیمپوزیم کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔