محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ریلوے انتظاميہ نے 1 کلو میڑ سے 200 کلو میٹر تک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔کرایوں میں کمی کا اطلاق پشاور سے چلنے والی تمام ٹرینوں کی ہر کلاس پر ہوگا۔پشاور سے نوشہرہ ،جہانگیرہ ، اٹک سٹی،  حسن ابدال ،ٹیکسلا، راولپنڈی  جانے والے مسافر اس رعایتی کرایوں سے مستفید ہوسکیں گے۔اس سے قبل پشاور سے راولپنڈی اکانومی کلاس کا کرایہ 700 روپے  تھا جسے سے کم  کر کے اب 600 روپے  کر دیا گیا ہے ۔پشاور سے نوشہرہ کا کرایہ 250 سے کم کر کے  150 روپے کر دیا گیا ہے ۔پشاور سے جہانگیرہ کا کرایہ کا کرایہ 300 سے کم کر کے 200 روپے کر دیا گیا ہے اسی طرح پشاور سے اٹک سٹی کا کرایہ 350 روپے سے کم کر کے 300 کر دیا گیا ہے پشاور سے حسن ابدال کا کرایہ 650 سے کم کر کے 400 روپے کر دیا گیا ٹیکسلا کا کرایہ 650 روپے سے کم کر کے 450 روپے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے عوام ایکسپریس ، رحمان بابا ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس کا کرایہ کم سے کم کسی بھی سٹیشن کا 250 روپے تھا جسے اب صرف 100 روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح جعفر ایکسپریس کا کرایہ جو کہ کم از کم 300 روپے تھا اسے کم کر کے 150 روپے کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس پر کل سے عمل درآمد کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket