خیبرپختونخوا کا پہلا خصوصی طیارہ بشکیک سے 290 طلبہ کو لیکر پشاور پہنچ گیا

 تقریباً 300 کے قریب پاکستانی طلبہ کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔ کرغزستان سے آنے والے پاکستانی طبلہ کو خوش آمدید کہنے کے لئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت صوبائی وزراء، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور اعلی حکام پشاور ائیرپورٹ پر موجود ہیں ۔کرغزستان سے آنے والے پاکستانی طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے ائرپورٹ پر موجود ہے۔کرغزستان میں میں موجود دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے دوسری پرواز آج صبح راونہ کی جائے گی۔کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ و طلبات کی مزید لسٹنگ بھی گوگل فارم کے زریعے کی جا رہی ہے۔معلومات و رہنمائی کیلئے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ و طلبات واٹس ایپ نمبرز(03433333049)(03440955550) جبکہ والدین پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket