سوات میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوات کے تحصیل کبل کے نواحی علاقے میلاگہ کے جنگل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کرنے والے کے مطابق جنگل میں چار سو کے قریب درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہےاور محکمہ جنگلات یا ضلعی انتظامیہ کا کوئی بندہ اسے روکنے میں ناکام ہے۔ سوات ایک خوبصورت سیاحتی علاقہ ہے یہاں کی قدرتی حسن ان سرسبزو شاداب درختوں کی بدولت ہے اگر اسی طرح درختوں کی کٹائی جاری رہی تویہاں کا قدرتی حسن ماند پڑ جائے گا۔ علاقہ مکینوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی روکنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔