Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

پشاور:  تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

 رات سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر کے ضلع تیراہ کے عام علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے.

علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے.پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket