امریکی قونصل جنرل شانتے مورے نے آج پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)، خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان، ڈائریکٹر ریہبلیٹِشن ساجد عمران، ڈائریکٹر ڈی ار ایم سید نواب اور دیگراعلی افسران نے قونصل جنرل کا استقبال کیا اور ان کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے قونصل جنرل کو ادارے کی کارکردگی، کردار، اقدامات اور پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔جو ہنگامی حالات سے پہلےدوران اور بعد میں اختیار کی جاتی ہیں۔ ڈائریکٹر جرل نے ادارے کو درپیش مختلف چیلنجز اور مسائل پر روشنی ڈالتے ہو ئے ادارے کی کارگردگی مزید بہتر بنانے میں یو ایس حکومت سے مختلف شعبوں میں مدد اور تعاون کی امید ظاہر کی۔قونصل جنرل نے پی ڈی ایم اے کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پی ڈی ایم اے کی حمایت جاری رکھے گی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ اور مستقبل میں مزید تعاون کے امکانات روشن ہوگے۔ دورے کے اختتام پرڈائریکٹر جنرل نے قونصل جنرل کو شیلڈ پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔
