محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے 16جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیٹرز جاری کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینار خان آفریدی نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے کی 16کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیٹر جاری کردیئے گئے۔ اعلیٰ تعلیم کی بہتری پر توجہ مرکوز ہے اور جامعات کو درپیش تمام چیلنجز پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ نئے وائس چانسلرز جامعات میں طلبہ و اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور توانائی صرف کریں گے۔
