ذو پشاور 2024: 8 کروڑ 65 لاکھ سفر، روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد 345000

ذو پشاور 2024: 8 کروڑ 65 لاکھ سفر، روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد 345000
2024 میں 86.5 ملین مسافروں نے ذو پشاور پر سفر کیا، جس میں 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔
7500 شکایات کو حل کیا گیا۔ سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ میں اعزازی تذکرہ
2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ذو کارڈز فروخت
ٹرانس پشاور کی جانب سے ذو پشاور کی سالانہ رپورٹ 2024 جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق اس سال شہریوں نے ذو پشاور بس سروس کو تقریباً 8 کروڑ 65 لاکھ مرتبہ سفر کے لیے استعمال کیا۔ اب تک اس سروس کو مجموعی طور پر 30 کروڑ سے زائد مرتبہ سفر کے لیے استعمال کیا جا چکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی، جن میں تقریباً 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔
ذو پشاور نے 2024 میں تین نئے روٹس کا آغاز کیا، جن میں DR-14 (اسلامیہ کالج تا ریگی ماڈل ٹاؤن)، DR14-A (اسلامیہ کالج تا پروفیسر ماڈل ٹاؤن)، اور DR-13 (سردار گڑھی تا پبی) شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی سہولت کے لیے ER-09, ER-10, ER-12, ER-16 اور SR-08 روٹس پر یونیورسٹی ایکسپریس سروس فراہم کی گئی۔
اس سال ذو پشاور کے بس انڈسٹری ریسٹرکچرنگ پروگرام کو سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں اعزازی تذکرہ حاصل ہوا، جس سے ذو پشاور کے بین الاقوامی ایوارڈز کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ اسی طرح، تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار ذوکارڈز فروخت کیے گئے، جس سے ذوکارڈز کی مجموعی تعداد 19 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ذو بایئسائیکل شیئرنگ سسٹم پر 2130 نئی رجسٹریشنز ہوئیں، جن میں 17 خواتین شامل ہیں۔ کل ریجسٹریشنز کی تعداد 8 ہزار 9 سو ہو گئی ہے۔
ذو پشاور بایسایئکل شیئرنگ سسٹم کی نادرا سسٹم کے ساتھ انٹیگریشن مکمل کر دی گئی، جس سے اب مسافر نادرا سروس سنٹر جانے کے بجائے بی آر ٹی سٹیشن پر ہی ریجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ذو بایئسائیکل شیئرنگ سسٹم کو تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار ٹرپس کے لیے استعمال کیا گیا۔
ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل نے کہا: “اس سال ہمارے کال سینٹر کے عملے نے 20,000 شکایات کو حل کیا جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے 3500 سے زائد صارفین کو مطلوبہ رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ، عالمی پلیٹ فارمز پر بھی ذو پشاور کو سراہا گیا۔ انسٹیٹیوٹ فار ٹرانسپورٹ پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے سسٹینیبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ ویبینار، IMF اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام امریکہ میں منعقدہ کانفرنس، اور ایشین ڈویلیپمنٹ بینک کے زیر اہتمام منیلا میں ہونے والی “مو بلا یئز یور سٹی” کانفرنس میں اس سسٹم کو بطور ایک ماڈل ٹرانزٹ سسٹم پیش کیا گیا ۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “مسافروں کی سہولت کے لیے سٹیشنز پر تین نئی ٹک شاپس کے قیام کے معاہدے کیے گئے ہیں، جس سے کل ٹک شاپس کی تعداد 25 ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ، خصوصی افراد کی بہتر سہولت کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سٹیشنز پر 115 وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔”
ذو پشاور نے پشاور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کی غرض سے ہشتنگری، یونیورسٹی ٹاؤن، اسلامیہ کالج اور پی ڈی اے انڈر پاسز پر تزین و آرائش کا کام مکمل کیا، جس سے شہر کی جمالیات میں بہتری آئی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket