بی آر ٹی پشاور : ماحولیاتی حفاظت کے لیے 360خستہ حال گاڑیاں سکریپ

بی آرٹی پشاور کے بس انڈسٹری ریسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت پرانی اور خستہ حال بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اب تک 360 گاڑیاں سکریپ ہو چکی ہیں۔ دو سو مزید گاڑیوں کے سکریپ کرانے کا منصوبہ ہے جبکہ گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مسافروں کو محفوظ اور یقینی سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی ماحولیا لتی آلودگی کی کمی میں ایک نہایت مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔خستہ حال بسیں اور ویگنیں نہ صرف مسافروں کے لیے غیر آرام دہ اور خطرناک ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کی ایک بہت بڑی وجہ بھی ہیں اہلیان پشاور کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیےبی آر ٹی کی 86 نئی بسوں کی پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ۔ 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket