خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کا اجلاس ضلع کونسل ہال پشاور میں اسپیکر طیب خان کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔
پشاور (28 دسمبر) خیبر پختونخوا کا اھم اجلاس ضلع کونسل ہال پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس کے بعد KPYA کے سابق سپیکر اسد خان مرحوم اور سابق اپوزیشن لیڈر تنویر احمد مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کیلئے دعائے معفرت کی گئی ۔
اجلاس کو آگے بڑھا کر نئے منتخب یوتھ MPAs سے اسپیکر طیب خان نے حلف لیا اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ملک عاطف کو نگران وزیر اعلی، توصیف خان کو سپیکر اور احمد ولی کو ڈپٹی سپیکر بنایا گیا ۔
اس کے بعد ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے وادود آفریدی کو لیڈر آف دی اپوزیشن، ملک راول خان کو چیف اتحاد اتحاد پارٹی، اشفاق آفریدی کو چیف خدمت پارٹی اور عمر فاروق کو چیف جذبہ پارٹی، طاہر مہمند ڈپٹی چیف اتحاد پارٹی، ہلال احمد ڈپٹی چیف جذبہ پارٹی اور احمد ولی آفریدی ڈپٹی چیف خدمت پارٹی بنایا گیا ۔
نومنتخب اسپیکر توصیف خان نے اوپن فارم کا آغاز کیا جس سے چیئرمین KPYA دانیال پراچہ صدر انجینئر ملک بلال، سیکرٹری جنرل اُسامہ ہمایون، جاسم آفریدی اور واجد خان سمیت مختلف یوتھ MPAs نے خطاب کیا اور مختلف مسائل کی نشاندہی کی ۔
اجلاس کے آخر میں ممبر KPYA سفینا انار کو کمیشن میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی اور انہیں اعزازی شیلڈ بھی دی گئی ۔