لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پروفیسرنے بین الاقوامی اعزازاپنےنام کرلیا

پشاور:خبیر پختونخواہ کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ پشاور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور نے بین الاقوامی ادارے(ایم آر سی پی یو کے) انگلینڈ کا پیسس چیمپئین ایوارڈ 2021 جیت لیا۔ بین الاقوامی ادارے سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عامر غفور نے سال 2021 میں پیسس مقابلے کے امتحانات میں دنیا بھر سے شرکت کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں کورونا کی وبائی صورتحال کے باوجود امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ اعلامیہ کے مطابق دنیاکے چند ایک مقامات میں اسلام آبادا ور لاہور کے سنٹرزمیں نہ صرف امتحانات کا انعقاد ممکن ہوا بلکہ بین الاقوامی طلباء کے لیے ویزوں کی منظوری، برٹش کونسل کے ساتھ ڈاکٹرز کی سیکیورٹی کے لیے معاملات پر بات چیک اور کورونا کے دوران پاکستان میں داخلے کے لیے آسانیاں پیداکیں۔اس بڑی کامیابی میں پروفیسر عامر غفور کا کردار انتہائی اہم اور شراکت دار رہا۔ اس لیے ان کو ان کی بہترین خدمات پر پیسس چیمپیئن ایوار ڈ سے نوازا گیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket