Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, April 25, 2025

مردان۔ ڈسٹرکٹ فنائنس اینڈ پلانگ آفس میں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم 2023 کا افتتاح

مردان۔ ڈسٹرکٹ فنائنس اینڈ پلانگ آفس میں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم 2023 کا افتتاح، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) عبدالرحمان نے نےپودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

مردان۔ تفصیلات کے مطابق” پلانٹ فار پاکستان ” مہم کے تحت آج ضلع مردان میں موسم بہار کی شجر کاری مہم 2023 کا باقائدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر نےکیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپتی کمشنر فنائنس اینڈ پلانگ سمیع الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر سید شاہ زیب اور آفس سٹاف نے شرکت کی۔

” پلانٹ فار پاکستان ” موسم بہار شجر کاری مہم 2023 کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم بہار شجر کاری مہم 30 جون 2023 تک جاری رہیگی جسمیں محکمہ جنگلات مردان ڈویژن بتعاون محکمہ تعلیم، زراعت اور تمام ضلعی محکموں کی جناب سے 7 لاکھ 50 ہزار پودیں لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جسکی نگرانی ضلعی انتظامیہ کریگی۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو سراہا اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم کے دوران اپنے گھروں میں پودے لگا کر قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ پودے اور درخت شہروں کے قدرتی حسن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صاف ماحول بھی مہیا کرتے ہیں۔

مردان۔ ڈسٹرکٹ فنائنس اینڈ پلانگ آفس میں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم 2023 کا افتتاح

Shopping Basket