پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنزسے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنزسے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا سکی۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ویل اسمیڈ نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ بلے بازی نہ کر سکا۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے تین جب کہ سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 58، حسین طلعت نے 51، بین کٹنگ نے جارحانہ 36 اور محمد حارث نے 26 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket