صوابی:تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھرگیا۔
ہائیڈرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوابی ڈیم میں پانی کی سطح 1550.60 فٹ ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ18 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 2لاکھ 56ہزار ایک سو کیوسک ہے۔
اس وقت سروس سپل وے آٹھ فٹ پر کھلا ہوا ہے اور ڈیم میں اس وقت 58لاکھ9ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ ڈیم میں بجلی کی پیدوار 4888میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی ملک کے زرعی شعبے اور سستی پن بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے ۔