Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, May 13, 2026

جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان: مسرت زمان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وانا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وانا میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق وانا بازار، تیارزہ گیٹ، کراب کوٹ، تنائی اور درگئی پل کے علاقوں میں ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز، ایمبولینس سروس اور دیگر ہنگامی سروسز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر مسرت زمان نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

Shopping Basket