جمرود سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل ضم شدہ اضلاع کے زیر اہتمام میجر گیمز کا انعقاد ہوا ۔میجر گیمز کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری تھے ۔میجر گیمز 22 فروری سے 27 فروری تک پشاور کے مختلف کھیلوں کے میدانوں پر کھیلے جائینگے جبکہ گیمز میں 3631 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ان کھیلوں میں فٹ بال، والی بال، کبڈی، ہاکی، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔فٹ بال طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور، والی بال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، کبڈی مہمند، ہاکی اسلامیہ کالج، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں کٹس اور دیگر سامان تقسیم کی گئیں ۔ ضم ان کھیلوں میں سات ضم اضلاع، ضلع خیبر ، مہمند ، باجوڑ، اورکزئی ،ساوتھ وزیرستان ، نارتھ وزیرستان،کرم ، سب ڈویژن ٹانک ، سب ڈویژن پشاور، سب ڈویژن کوہاٹ، سب ڈویژن ڈی آئی خان،سب ڈویژن بنوں،سب ڈویژن لکی کے کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں۔