پشاور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3 افراد انتقال کرگئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 941 ہے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 614 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 26 مریض صحت یاب ہوئےجبکہ ایک دن میں 8 ہز ار 545 نئے ٹسٹ کئے گئے۔ صوبے میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 611 ہے