موسم خراب ہونے کے باعث قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور آنے والی اور بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اُتار لی گئیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302، ابوظبی سے لاہور کی پرواز پی کے 264 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9760 موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد اُتر گئیں۔‘
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لاہور روانہ کرنے کے لیے بسوں کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا۔
لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور سے کراچی، پی کے 9759 لاہور سے جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئی ہیں۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ’پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔