ضلع مہمندگزشتہ رات مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث کئی دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں کو جزوی نقصانات ،مختلف علاقوں میں سیلاب سے کھڑی فصلیں زیرآب سمیت بیشتر زیر کاشت کھیت بہہ گئے۔جبکہ دو مختلف مقامات میں آٹھ سالہ بچہ سمیت بیس سالہ نوجوان پانی میں ڈوبنے سے جان بحق۔ تفصیلات کی مطابق مون سون کی علاقے میں پہلی موسلادھار بارش سے قبائلی ضلع مہمند میں مالی نقصانات سمیت جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں ۔تحصیل خویزئی میں سجاد نامی شخص کی آٹھ سالہ بچہ بارش کی کھڑی پانی میں ڈوبنے سمیت تحصیل پنڈیالی کے علاقہ کسوڑئ میں بیس سالہ نوجوان قدیم ولد عرفان پانی میں ڈوبنے سے جان بحق ہوئے ہیں۔جبکہ تیز بارش سے نکلنے والے سیلابوں سے کئی دیہاتوں اٹوخیل،حیدرکور،چمرکنڈ اور اقراب ڈاگ کی رابطہ سڑکوں کو جزوی نقصانات سے امدورفت میں مشکلات پیش آئے ہیں ۔جبکہ سیلابوں سے بیشتر علاقوں میں زیر کاشت زمینیں بہہ اور کھڑی فصلیں زیرآب آنے سے زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔جبکہ موجودہ موسم میں مکئی کی فصل سمیت ذیادہ تر رقبہ پر مختلف سبزیاں جن میں دھنیا ،کریلہ،ساگ،ٹماٹر،سبز مرچ وغیرہ شامل ہیں۔حالانکہ بعض مقامات پر بارش سے مکانات کو نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔مگر گزشتہ بارش اور سیلابوں کی معاوضہ متاثرین کو نہ ملنے کے باعث اب لوگ مزید نقصانات متعلقہ محکموں میں رپورٹ نہیں کررہا ہے ۔کیونکہ گزشتہ معاوضوں نہ ملنے کے باعث عوامی توقعات اب متعلقہ محکموں سے اٹھ چکے ہیں۔