یوم استحصال کشمیر پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں کشمیر یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان، انتظامی سیکرٹریز، افسران، سرکاری ملازمین، سول ڈیفنس کے رضا کاروں سمیت سکول کے طلباء نے ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سول سیکرٹریٹ سے ہوتے ہوئے گورنر ہاوس تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ، پاکستان اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 2019 کے غیر قانونی اقدام کیخلاف نعرے بازی کی اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔