پشاور میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسلا دار بارش کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا بارشوں کے باعث درجنوں کچے گھر جزوی طورپر متاثر ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ آب نکاسی کا سسٹم بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔پشاور میں اب تک 13ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہو ئی ہے۔ پشاور میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آنے کے باعث ٹریفک بری طور پر جام ہو کر رہ گیا شہر کے مختلف مقامات پر پانی کھڑا رہا جس کے باعث ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا پول کھل گیا نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی غائب رہی جس کے باعث بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گیس لوڈ شیڈنگ میں سردی کی شدت کے باعث اضافہ ہوا صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم سرما کے موسلا دار بارشوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں بارش کے باعث پلاسٹک کی مانگ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا بارش سے بچنے کے لئے پلاسٹک کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا بارش کے بعد سرد ی کی شدت بڑھنے سے رات کی رونقیں بھی مانند پڑ گئی شدید سردی اور بارش میں شہریوں کی بڑی تعداد کو گھروں میں محصور کر دیا ہے جبکہ تجارتی مراکز بھی سنسان رہے بازاروں میں خریدار نہ ہونے کے برابر تھے۔ بیشتر دکاندار اپنی دکانیں جلد بند کرکے گھروں کو لوٹے جبکہ فوڈ اسٹریٹ میں بھی رش کم رہا کباب فروشوں اور ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر رش لگا رہا مچھلی فروشوں کی دکانوں کی رونقیں بھی بحا ل رہی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی بھی کمی رہی جبکہ رکشوں اور ٹیکسی چلانے والوں نے منہ مانگے کرایے وصول کئے سردی کے سبب رات گئے شہر کے بیشتر علاقوں میں ہو کا عالم تھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket