Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

پشاور: پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ دوسرے روز بھی بند

پشاور: پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ آج دوسرے روز  بھی دونوں اطراف سے تاحال ہرقسم کے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیاگیا ہے۔

آج اسلام آباد میں دونوں ممالک کے سفارتی سطح پر مذاکرات کا امکان ہے۔

 دو روز قبل ایک افغان شہری نے مریض کے ہمراہ بغیر ویزہ پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس پر ایف سی حکام نے افغان شہری کو واپس افغانستان بھیج دیا، افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز نے مشتعل ہوکر سرحد کو ہرقسم آمدورفت کےلئے بند کردیا۔

گزشتہ صبح افغان فورسز نے بلا اشتعال ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوا، اور ایف سی اہلکاروں نے بھی پھر جوابی کاروائی کی۔

طورخم بارڈر کی بندش کے باعث دونوں اطراف سے تجارتی سامان لے جانے والی مال بردار گاڑیاں پھنس گئ ہیں ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

طورخم بارڈر پر تجارتی سامان لانے جانے والے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے دونوں ممالک حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھول دیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی مشکلات میں کمی آئے اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہوسکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket