شمالی وزیرستان کے بے گھر متاثرین کے جرگے کی سربراہی چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ کر رہے تھے۔اجلاس میں ڈائریکٹر کمپلیکس ایمرجنسی ونگ پی ڈی ایم اے ثوبیہ حسام طورو اور ڈپٹی ڈائریکٹر بنیش اقبال بھی شریک تھیں۔ متاثرین نے جرگے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کو متاثر ین کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں بتایا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بعض مسائل کو حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرین کے مشران کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ متاثرین کے مشران نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مثبت روئے اور مسائل کے حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔