Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 1, 2026

عیدالاضحی پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش

پشاور: عیدالاضحی تعطیلات، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ عیدالاضحی کی تعطیلات پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش رہا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر بہترین سیاحتی انتظامات کئے گئے تھے۔ معاون خصوصی ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر تمام ٹورازم اتھارٹیز متحرک رہی۔  ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بہترین خدمت فراہم کی۔ چار روز میں 11 لاکھ 64 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا۔  سب سے زیادہ سیاح 3 لاکھ 33 ہزار 939 وادی سوات آئے۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی شاہد خان کا کینا تھا کہ وادی ناران میں ایک لاکھ 72 ہزار 289 سیاح آئے۔ گلیات میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی پر رخ کیا۔ عیدالاضحی پر 166 غیرملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں 3 لاکھ 94 ہزار 682 سیاحوں نے سیروسیاحت کی۔ جنوبی وزیرستان میں 1 لاکھ 44 ہزار سیاحوں نے وادی کا رخ کیا۔ ضم اضلاع میں اورکزئی میں 92 ہزار 112 سیاح سیروتفریح کیلئے گئے۔

عیدالاضحی پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش

Shopping Basket