پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہو ئی ۔ تقریب کے مہما ن خصو صی گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے پاک چین دوستی سے متعلق ویڈیو کا باضابطہ افتتاح کیااور 73 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ تقر یب میں پشاور میں افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ،بشپ آف پاکستان ارنسٹ جیکب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔گورنر نے چائنہ ونڈو کی مختلف گیلریاں دیکھیں، فرینڈ شپ وال پر دستخط کئے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔گورنر وفاقی حکومت کی جانب سے اہل چین کو دوستی کی73 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکبادبھی دی ۔پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔برادر ہمسایہ ملک چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان بھی کبھی پیچھے نہیں رہا۔سی پیک سے پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔رشکئی اکنامک زون صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا باعث ہوں گے۔گورنرفیصل کریم کنڈی کی چائنہ ونڈو میں میڈ یاسے بھی گفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کے ہر کونے میں چائنیزبھائی کام کرتے نظر آرہے ہیں۔گذشتہ مہینے صوبے میں ایک بدقسمت حادثہ بھی ہوا لیکن ملک دشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہوئی اورہماری دوستی میں نہ تو دراڑ آئی اور نہ ہی کبھی آئے گی۔ہماری جب بھی چائنہ وفد سے ملاقات ہوتی ہیں تو اُن سے طلباء کیلئے سکالرشپس کے حوالے سے ضرور بات ہوتی ہے۔میں اپنا کردار آئین کے مطابق ادا کروں گا۔صوبہ میں واقعی زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ ہمارا صوبہ سستی بجلی بھی پیدا کر رہا ہے، بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کو مل جانی چاہئیں۔چیئرمین واپڈا سے ملا ہوں اس سے بھی پانی و بجلی کے حقوق پر بات کی ہے۔نہیں چاہتا کہ مرکز اور صوبہ کی لڑائی میں صوبہ کی ترقی رُک جائے،پہلے ہی ہمارا صوبہ ترقی کی رفتار میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔مرکز سے چیزیں دھمکی دھونس سے نہیں بلکہ دلیل و مذاکرات سے لینے ہوں گے۔پاکستانی ریاست اور حکومت ایسے کسی بھی لوگوں یاگروہ سے مذاکرات نہیں کرے گی جو ریاستی اداروں اور عوام پر حملہ آور ہوتے ہیں۔صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے کے نعرے لگانے والے وائس چانسلر ہی نہیں لاسکتے، صوبے میں 20 سے زیادہ یونیورسٹی میں وائس چانسلرز نہیں ہیں۔