پشاور ۔ یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام یو این ڈی پی اور پاکستان کمیشن برائےترقی نسواں کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا موضوع دنیا بھر میں رونما ہونے والے قدرتی آفات اور خواتین پر ان کے اثرات کے حوالے سےتھا تقریب میں صوبائی مشیر برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محمد علی سیف پاکستان کمیشن برائے ویمن اسٹیٹس کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار صوبہ خیبر پختونخواہ سے نمائندہ روبی خان ایڈووکیٹ تاجر رہنما غلام بلال جاوید ممبر صوبائی اسمبلی سمیرا شمس سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو دنیا بھر میں خصوصاً پاکستان میں رونما ہونے والے افراد کرونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے خواتین پر ان کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیربرائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر خواتین کو اگے لانے ان کو ترقی دینے اور ان کو جائز مقام دلانے کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کمیشن برائےترقی نسواں کی کوشش قابل تحسین ہیں اس موقع پر نیلوفر بختیار نے تقریب میں آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ان کا اپنا جائز مقام دلانے اور معاشرے کی ہر سطح پر ان کا حق تسلیم کرنے کے لئے ہمیشہ کوششیں کی جاتی رہی ہیں تاہم دنیا بھر میں رونما ہونے والے بڑے حالات کے باعث خواتین کی زندگیوں پر براہ راست اثر پڑ رہا ہے اور ان کے لئے خصوصی طور پر قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے لیے زیادہ ذمہ داری خواتین ممبرز صوبائی اسمبلی پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھی خواتین کے لئے بہتر ترقی کی راہیں کھولنے کے لئے قانون سازی کریں اور پاکستانی خواتین کو ترقی یافتہ ممالک کی خواتین کے برابر حقوق دینے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ تقریب کے اختتام پربیرسٹر محمد علی سیف نیلوفر بختیار اور غلام بلال جاوید روبی خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر شرکاءنے کیک کاٹا اس موقع پر شرکاء کو ظہرانہ دیا گیا۔