Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, May 12, 2024

عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے وکلاء پرانے کیسز کو ترجیح دیں: جسٹس وقار احمد

ایبٹ آبادچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد نے کہا کہ کیسز میں تاخیر کے باعث عدلیہ پر تنقید کی جارہی ہے متعدد پرانے کیسز التواء کا شکار ہیں جس سے عدالتوں پر بوجھ ہے وکلاء اس ضمن میں نئے کیسز کے ساتھ ساتھ پرانے کیسز کو ترجیح دیں تاکہ بوجھ کم کیا جائے اس سلسلے میں وکلاء برادری سے تعاون کی اپیل ہے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمداللہ وکلاء برادری کے تعاون سے ہم انصاف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی جدوجہد جاری ہے عید ملن پارٹی تقریب کا انعقاد صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد صابر حسین تنولی نے کیا جس میں ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد کے صدور جنرل سیکرٹریز، تحصیل صدر و جنرل سیکرٹریز، پاکستان بار ایسوسی ایشن اور خیبر پختونخواہ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے شرکت کی اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن صابر حسین تنولی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات ہونے جارہے ہیں ہم نے اپنے دور میں ٹارگٹ کے حصول کے لیے انتھک محنت کی کیفے ٹیریا اور اے ٹی ایم کا قیام ہماری بڑی کامیابی ہے اس سلسلے میں ہم بینک آف خیبر کی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا علاوہ ازیں پاکستان کے چار ہزار سے زائد وکلاء کو لائسنس دلوانے میں بھی ہماری جدوجہد شامل رہی انہوں نے کہا کہ صدر اور جنرل سیکرٹریز آتے جاتے رہتے ہیں ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ادارے کا وقار بحال رہے اور وکلاء برادری کی عزت نفس پر کوئی آنچ نہ آئے بار اور بینچ کا گہرا تعلق ہے ہم ججز صاحبان کے بھی مشکور ہیں جن کا بھرپور تعاون شامل حال رہا انہوں نے کہا کہ جب ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہو تو عدالتیں رات 12 بجے بھی کھل سکتی ہیں اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے آخر میں انہوں نے ججز صاحبان وکلاء برادری اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket