حکومت نے ملک میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکےآن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ملک میں 50 روپےوالےاسٹامپ پیپرختم ہو جائیں گے اوراب جاری واستعمال نہ ہوسکیں گے۔آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت ۔۔ 100،200،600 اور1200 روپےکے چار مختلف پیپرزجاری ہونگے۔
اس ضمن میں 1200 والےاسٹامپ پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کیلئے استعمال ہونگےجبکہ چھ سو والےاسٹامپ مختارنامہ کیلئے اوردو سووالے والےاسٹامپ ملٹی پرپز کیلئےاستعمال میں لاٸےجائیں گے۔
اس کے علاوہ سو روپے والےاشٹام پیپرز پانی،بجلی،سوئی گیس،ٹیلی فون،کنکشنوں کےبیان حلفی عدالتوں میں جمع کرائےجانیوالےبیان حلفی کیلئےاستعمال ہوسکےگے۔ نٸے سسٹم کےتحت ہراسٹامپ فروش کولیپ ٹاپ، پرنٹر اورانٹرنیٹ لازمی رکھناہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کےاضافی اخراجات ختم ہونگے۔