اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور کی مشترکہ کارروائی میں کار سے 144 کلوگرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار
عیدگاہ روڈ پر واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب تحویل میں لی جانے والی ہنڈا سوک کار کی ڈگی سے 132 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ دورانِ کارروائی گاڑی میں سوار چارسدہ کے رہائشی شاہد خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا