3 people died and 6 were injured due to roof collapse due to rains

بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

گزشتہ شب سے جاری بارش کے دوران ریسکیو 1122 خدمات جاری ہیں، بارشوں کے چھتیں گرنے سے 3 افراد جانبحق جبکہ 6 خواتین زخمی ہوئیں. ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ریسکیورز نے ملبے کے نیچے سے تمام افراد کو نکالا. تمام افراد کو ریسکیو1122 3 people died and 6 were injured due to roof collapse due to rainsایمبولیسنز میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا. سوات میں مرد، لوئر دیر میں خاتون، لوئر کرم میں 8 سالہ بچی جانبحق ہوئیں. ضلع خیبر میں برآمدہ گرنے سے 2 خواتین اور لوئر کرم میں 4 افراد زخمی ہوئے. عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122

Snow continues to fall in Abbottabad Guliyat

ایبٹ اباد گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری

ایبٹ اباد نھتیاگلی چھانگلہ گلی ٹھنڈیانی ایوبیہ میں ایک فٹ تک برف پڑھ چکی ہے. ایبٹ اباد برف باری کے باعث ایبٹ اباد مری روڈ سمیت تمام رابط سڑکیں بند ہیں. محکمہ جی ڈی اے کے اہلکار مری روڈ کھولنے میں ناکام دکھائی دی۔ مرکزی شاہراہ کے ساتھ ساتھ درجنوں دیہاتوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایبٹ اباد برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاون ہے۔

Damage due to rains in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوامیں بارشوں سے نقصانات

خیبرپختونخوامیں موسلادھا بارشیں ، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ،2 زخمی، میں چھت گرنے سے خاتون ،سوات میں مکان مہندم ہونے سے 1 شخص جاںبحق ، ریسکیو 1122۔ کرم میں چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ، 4افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو
سلطان خیل باڑہ میں برآمد کی چھت گرنے سے 2خواتین زخمی ہوگئیں، زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان ریسکیو

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس

 صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے حادثات کےنتجے میں ابتک 4 افرادجانبحق جبکہ9 افرادزخمی ہوئے، 4 گھروں کو جزوی جبکہ2 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ – متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔  برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات کئے جارہےہیں۔ – پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے 15اور 17 فروری کو مراسلے جاری کئے تھے ۔ پی ڈی ایم اے

Khyber Pakhtunkhwa warns of more rain and snowfall

خیبر پختونخوا مزید بارش اور برفباری کا انتباہ

چترال، لوئر اور اپر دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، میں الگ تھلگ موسلا دھار بارش/ژالہ باری کے ساتھ مزید بارش/آندھی/گرج چمک (پہاڑوں پر برفباری) متوقع ہے۔ مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈی آئی خان کے اضلاع شامل ہیں۔

انتباہ: موسلا دھار بارش/برفباری سڑکوں کی بندش کا سبب بن سکتی ہے اور چترال، سوات، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہے۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

بارش ریکارڈ کی گئی (ملی میٹر):
پشتہ باجوڑ 57، سیدو شریف اور پتن 55 (ہر ایک)، کالام 52، دیر 49، پشاور (ایئرپورٹ 46، سٹی 43)، بالاکوٹ اور مالم جبہ 44 (ہر ایک)، تخت بائی اور غلانی (ہر ایک) 41، میرکھانی 40، چراٹ 32، دروش 30، لنڈی کوتل 29، رسالپور اور پاراچنار 25 (ہر ایک)، چترال 21، کاکول 17، کوہاٹ 15، بنوں 14، تیمرگرہ 08 اور ڈی آئی خان ٹریس۔

برف ریکارڈ کی گئی (انچ میں):
کالام 24، مالم جبہ 18 اور چترال 01

آج کا کم سے کم درجہ حرارت (°C میں):
کلام:- 5۔

آج کا AQI (iqair.com):
پشاور 69، صوابی 106، ڈی آئی خان 174، ایبٹ آباد 81, محکمہ موسمیات

Rain in Balakot while snowfall in Kaghan valley

بالاکوٹ میں بارش جبکہ وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ شروع

بالاکوٹ وگردونواح میں بارش جبکہ وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ شروع ہے۔ شوگران، کاغان، ناران اور ملحقہ مقامات پر 6 انچ سے زائد برفباری ہوئی۔ بالاکوٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم دوبارہ سرد ہو گیا۔  بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات