5th All Pakistan Betney Football Tournament concluded

پانچواں آل پاکستان بیٹنی فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پزیر

فرنٹئیر کور کے تعاون اور محکمہ سپورٹس کے توسط سے ہونیوالے ٹورنمنٹ میں پاکستان بھر سے نمائندہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے  جنڈولہ سپورٹس سٹیڈیم میں شر کت کی ۔ وانہ نے ژوب کو مات دیکر فائنل ونر ٹرافی اور ایک لاکھ روپے نقد انعام اپنے نام کر لیا۔ علاقہ بیٹنی ایف آر جنڈولہ میں جاری پانچواں آل پاکستان آل بیٹنی ٹورنمنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ اس ٹورنمنٹ کا انعقاد محکمہ سپورٹس اور فرنٹئیر کور کے خصوص تعاون سے کیا گیا تھا۔ فائنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد وانہ فٹبال کلب نے ژوب فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر نہ صرف ونر ٹرافی اپنے نام کی بلکہ ایک لاکھ روپے کیش کی بھی فاتح قرار پائی۔ سیکٹر کمانڈر ایف سی ساوتھ نے اور سپورٹس آفیسر عرفان اللہ خان بیٹنی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ جیتنے والی ٹیم کیلئے ایک لاکھ جبکہ ہارنے والی ٹیم کیلئے پچاس ہزار روپے انعام رکھا گیا تھا۔میچ دیکھنے کیلے ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹبال نے جنڈولہ سٹیڈیم کا رخ کیا اور ٹورنمنٹ کے بہترین انعقاد پر فرنٹئیر کور افواج پاکستان اور محکمہ سپورٹس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا کہنا تھا کا علاقے کے دیر پاء امن اور علاقائی تعمیر ترقی کیلئے ایسے ٹورنمنٹوں کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے تاکہ علاقے کو تفریح میسر آ سکے اور بہترین مثبت پیغام ملے۔کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں جو بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتے ہیں۔ انھوں نے ٹورنمنٹ کمیٹی سمیت سپورٹس آفیسر عرفان اللہ بیٹنی کا بھی بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ سپورٹس آفیسر عرفان اللہ بیٹنی نے سیکٹر کمانڈر اور وینگ کمانڈر کو شیلڈ بھی پیش کیں۔

Conducting a dialogue for the participation of youth in the budgeting process in Mardan

مردان میں بجٹ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شرکت کیلئے مکالمہ کا انعقاد

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان  میں غیر سرکاری تنظیم لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے  یو آر ڈی او اور فافن کے تعاون سے بجٹ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع سطح پر نوجوانوں کے ساتھ مکالمہ منعقد کیا گیا۔جس میں مختلف طبقوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مطالبات پیش کئے۔  سیمنیار سے  یو آر ڈی او کے پروگرام منیجر راشد خان،پروفیسر ڈاکٹر افتخار خان، پروفیسر بلال خان، پروفیسر احسان اللہ زریان، پروفیسر اسماعیل، پروفیسر جواد شفق اور لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر حسن حساس نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کو متناسب نمائندگی دی جاتی ہے ۔بجٹ سازی یا قانو ن سازی کے عمل کے دوران نہ صرف ان کی آواز سنی جاتی ہے بلکہ ان کی سفارشات اور مطالبات کو اہمیت دی جاتی ہے۔مقررین نے کہا کہ ہمارے ملک کی نصف آبادی نوجوانون پر مشتمل ہے لیکن افسوس کہ ہر سال پیش کئے جانے والے بجٹ میں نوجوانوں کے مسائل اور ان کی ضروریات کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کے ذہنی اور نفسیاتی صحت کے لیے مرکز قائم کئے جائیں تاکہ نوجوان تعلیم کے بعد ملازمت یا روزگار نہ ملنے کی صورت میں انتہائی قدم نہ اٹھائیں۔ مکالمے میں شریک نوجوانوں نے ضلع میں نوجوانوں کے روزگار کے لیے چھوٹے پیمانے پر قرضے، تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں کی بحالی نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارت کیلئے  بجٹ مختص کرنے کے مطالبات پیش کئے۔ آئندہ بجٹ ایسا ہونا چاہیے جو حقیقی معنوں میں نوجوانوں کے لیے سود مند ہو اور بجٹ سازی میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

Three days Seventh International Conference Earth Sciences Pakistan concluded

تین روزہ ساتویں بین الاقوامی کانفرنس ارتھ سائنسز پاکستان اختتام پذیر

کانفرنس کا اہتمام نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان جیا لوجی نے کیا ہے اور اس کےسپانسرز میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ، ڈائریکٹوریٹ آف سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا، پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن، پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنولوجیکل انفارمیشن سینٹر ،امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون ، ڈیگولئیر اینڈ میگناٹن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ شامل ہیں۔ کانفرنس کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر وقاص احمد نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کانفرنس میں معزز مہمانوں، پریزینٹرز اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ کانفرنس کے کنوینر اور نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس ان جیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کانفرنس کے سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علمی اور تحقیقی سہولیات اور حکومت، صنعت اور تحقیق و ترقی کے اداروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تعاون پر روشنی ڈالی۔ گیسٹ آف آنر، ڈائریکٹر جنرل پاسٹک، ڈاکٹر اکرم شیخ نے تعلیمی اداروں، صنعتوں اور تحقیق و ترقی کے اداروں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اکیڈمیا کو اپلائڈ منصوبوں پر کام کرنا چاہیے۔جن کو تجارتی مقاصد کیلئے  استعمال کیا جا سکتا ہے اور وہ کمیونٹی کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی سائنسی برادری اور تنظیمیں ہیں جنہیں مشترکہ تحقیقی مفادات کے شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ پاسٹک کانفرنس کی سفارشات کا منتظر ہے۔ اس موقع پرایک اور گیسٹ آف آنر اور وفاقی حکومت کے نیشنل پراجیکٹس کوآرڈینیٹر، آصف خان کاکڑ نےکہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک اہم مسئلہ ہے اور پاکستان کے آبی اور زرعی وسائل کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ان مسائل پر قابو پانے کیلئے  متعدد منصوبوں کیلئے  فنڈز  فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی اور پانی، آب و ہوا اور پائیداری کیلئے  مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جاوید مروت نے کہا کہ زراعت پاکستان میں زندگی کی لائف لائن ہے۔ خیبرپختونخوا کی متنوع ٹپوگرافی زراعت کیلئے  مواقع اور چیلنجز دونوں پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے نیشنل سیٹر آف ایکسیلینس ان جیالوجی کی کوششوں کو سراہا اور اسٹیک ہولڈرز کو اس طرح کے مواقع فراہم کرنے پر مبارکباد دی۔ یہ کانفرنس قومی اور بین الاقوامی سائنسدانوں کو زمین اور ماحولیاتی سائنس کے مختلف شعبوں میں اپنی تحقیق پیش کرنے کیلئے  ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ برسٹل یونیورسٹی (برطانیہ)، ہمالین یونیورسٹی کنسورشیم ( نیپال) اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ ساٰنسز کے تعاون سے، سرکاری اور نجی شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے  ایک خصوصی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں موسمیاتی خطرات اور اہم انفراسٹرکچر کیلئے  لاحق مسائل جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے دیگر سیشنز میں اقتصادی ، معدنی وسائل، توانائی اور پٹرولیم کے وسائل، ساختی ارضیات، اپلائیڈ جیو فزکس، اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سمیت کئی شعبوں کا احاطہ کیا جائیگا ۔ مصر، ہالینڈ، سعودی عرب، ملائیشیا، چین اور نیپال کے بین الاقوامی سائنسدان بھی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں اوروہ اپنے خیالات اور تحقیقی شراکتیں پیش کریں گے۔

Orakzai: The Federal Ombudsman held an open court regarding public awareness

اورکزئی : وفاقی محتسب کا عوامی آگاہی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے زیر اہتمام اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں وفاقی محتسب کا عوامی آگاہی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا ۔کھلی کچہری میں وفاقی محتسب ریجنل آفیسر مشتاق جدون ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ ڈی سی ہنگو حیدر حسین سمیت تمام محکموں کے افسران صحافیوں اور علاقہ مشران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ اورکزئی قبائل محب وطن لوگ ہیں اس لئے اکثر اوقات اعلی حکام پہلے اورکزئی کا دورہ کرتے ہیں۔  اس طرح کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد وفاقی محتسب کے توسط سے وفاقی محکموں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کھلی کچہری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب ریجنل ڈائریکٹر مشتاق جدون نے کہا کہ ہمارا کام مرکزی محکموں کے ساتھ ہے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے موبائل کے ذریعے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔  بینظیر انکم سپورٹ نادرا پاسپورٹ واپڈا کے مسائل ہمیں موبائل کے ذریعے ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس پر ہم مکمل پراگرس شو کرکے ریپلائی دیں گے حل طلب مسائل حل ہونگے عسکری اور سول کے تمام مرکزی مسائل حل کریں گے کھلی کچہری کے موقع پر علاقہ مشران ملک حاجی شکیل ملک عزت گل ملک مسید خان و دیگر نے مہمان خصوصی مشتاق جدون کو قلا لنگی پہنا کر خوش آمدید کیا اور کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ۔ پاسپورٹ بنانے اور رینیول میں قبائل کے مسائل و مشکلات حل کئے جائیں اورکزئی میں پاسپورٹ آفس بنایا جائے اورکزئی میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے اورکزئی میں پوسٹ آفس بینک منظور کیا جائے اورکزئی کیلئے ہنگو میں علیحدہ آفس،سڑکوں کی تعمیر ، ماموزئی قوم کے تباہ حال گھروں کے سروے کے 3500 چیک ریلیز کئے جائے۔ اپر اورکزئی موبائل سگنلز نیٹ ورک سے محروم ہیں نوجوانوں کیلئے ایٹا میں پولیس سمیت تمام بھرتیوں کیلئے ریلیف دیا جائے 40 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کیا جائے قبائلی جوانوں کو میرٹ میں ریلیف دیا جائے۔

Khyber Pakhtunkhwa: Chance of rain with thunder and lightning from today till June 7

خیبرپختونخوا : آج سے7جون تک آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کمزور مغربی ہواؤیں منگل کی شام کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔جو اگلے تین دنوں تک برقرار کر سکتی ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری۔ ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے  ہدایات جاری کر دیں۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے  ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ رواں ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کیلئے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر یں۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کیلئے متبادل  راستے فراہم کئے جائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

Zil Hajj moon likely to be sighted in Pakistan on June 7

پاکستان میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان

ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے عیدالاضحی 17 جون (بروز پیر) کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کو شام 5:38 منٹ پر ہوگی۔ 7 جون غروب آفتاب کے وقت عمر 25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔ مطلع صاف ہوا تو چاند کی رویت بآسانی ممکن ہے۔

Advisor Tourism and Culture visited the ailing comic actor Meeraws

مشیر سیاحت و ثقافت نے علیل مزاحیہ اداکار میراوس کی عیادت

ایبٹ آبادمشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے علیل مزاحیہ اداکار میراوس کی عیادت کی ہسپتال جاکر انہیں اپنی اور محکمہ کی جانب سے دو الگ چیک حوالے کئے میراوس جیسے باصلاحیت اداکار قومی اثاثہ ہیں، انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد کیا جائے گا، زاہد چن زیب وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور گئے اور وہاں پشتو کے نامور مزاحیہ اداکار میراوس کی عیادت کی جو آج کل ہسپتال کے انڈو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان، لیگل ایڈوائزر خواجہ سجاد اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل شہزاد کے علاؤہ میراوس کے برخوردار شاہ فہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیر سیاحت و ثقافت نے علیل میراوس کو ایک ہردلعزیز قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ زاہد چن زیب نے اپنی جیب خاص اور محکمہ کی جانب سے دو امدادی چیک بھی انہیں حوالے کئے اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ ہسپتال ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ انکے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ زاہد چن زیب نے وارڈ میں داخل دوسرے مریضوں اور انکے تیمارداروں کی احوال پرسی بھی کی۔ انہوں نے وارڈ میں شوگر کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ پچاس ساٹھ سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد لوگ ذرا سی ورزش یا چہل قدمی کو معمول بنانے سے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مشیر سیاحت نے ہسپتال انتظامیہ کو ذیابیطس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس ضمن میں وزیر صحت سے رابطہ کرکے صوبائی حکومت کی سطح پر بھی موثر اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔

A free medical camp was organized by the Foundation in Deerbala, Gandigarh

دیربالا گندیگار میں اہتمام فاونڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دیربالا گندیگار میں اہتمام فاونڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔فری میڈیکل کیمپ میں ما ہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا نہ صرف معائنہ کیا بلکہ مفت ادویات بھی دی۔فری میڈیکل معروف سماجی وکاروباری شخصیت مبارک زیب کی  خصو صی دلچسپی پر اہتمام فاونڈیشن نے گندیگار کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اہتمام فاونڈیشن کے انجینئر عاصم سماجی شخصیت مبارک زیب و دیگر نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر نا ہما را فرض ہے  اور یہ سلسلہ آئندہ کیلئے  بھی جاری رہیگا۔  انہوں نے کہا کہ گندیگار کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ میں 25 مرد و خواتین ڈاکٹروں نے 3 ہزار کے قریب مریضوں کا نہ صرف مفت معائنہ کیا بلکہ ان تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی فراہم   کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور ایسے علاقے جہاں صحت کی سہولیات نہ ہو کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر نا تھا سابق صوبائی وزیر صحت عنایت اللہ خان نے فری میڈیکل کادورہ کر کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور فری میڈیکل کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Lower Dir: The fire in the mountain forests of Talash has been brought under control

لوئر دیر: تالاش کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

 لوئر دیر تالاش املوک درہ مچو اور سرائے پائین میں تین سے لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ اسی ہفتے ضلع بھر کے جنگلات میں آگ لگنے کے 5واقعات پیش آئے۔لوئر دیر ، چکدرہ غزو اوسکئ،  میدان کالا ڈاگ،  کامرانے اور اسلام درہ کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 8 دن مسلسل فائر فائٹگ کی۔  آپریشن میں 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔   آگ بجھانے کے آپریشن میں سوات، ملاکنڈ اور اپر دیر کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔