دیربالا گندیگار میں اہتمام فاونڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔فری میڈیکل کیمپ میں ما ہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا نہ صرف معائنہ کیا بلکہ مفت ادویات بھی دی۔فری میڈیکل معروف سماجی وکاروباری شخصیت مبارک زیب کی خصو صی دلچسپی پر اہتمام فاونڈیشن نے گندیگار کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اہتمام فاونڈیشن کے انجینئر عاصم سماجی شخصیت مبارک زیب و دیگر نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر نا ہما را فرض ہے اور یہ سلسلہ آئندہ کیلئے بھی جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ گندیگار کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ میں 25 مرد و خواتین ڈاکٹروں نے 3 ہزار کے قریب مریضوں کا نہ صرف مفت معائنہ کیا بلکہ ان تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور ایسے علاقے جہاں صحت کی سہولیات نہ ہو کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر نا تھا سابق صوبائی وزیر صحت عنایت اللہ خان نے فری میڈیکل کادورہ کر کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور فری میڈیکل کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔