فرنٹئیر کور کے تعاون اور محکمہ سپورٹس کے توسط سے ہونیوالے ٹورنمنٹ میں پاکستان بھر سے نمائندہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے جنڈولہ سپورٹس سٹیڈیم میں شر کت کی ۔ وانہ نے ژوب کو مات دیکر فائنل ونر ٹرافی اور ایک لاکھ روپے نقد انعام اپنے نام کر لیا۔ علاقہ بیٹنی ایف آر جنڈولہ میں جاری پانچواں آل پاکستان آل بیٹنی ٹورنمنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ اس ٹورنمنٹ کا انعقاد محکمہ سپورٹس اور فرنٹئیر کور کے خصوص تعاون سے کیا گیا تھا۔ فائنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد وانہ فٹبال کلب نے ژوب فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر نہ صرف ونر ٹرافی اپنے نام کی بلکہ ایک لاکھ روپے کیش کی بھی فاتح قرار پائی۔ سیکٹر کمانڈر ایف سی ساوتھ نے اور سپورٹس آفیسر عرفان اللہ خان بیٹنی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ جیتنے والی ٹیم کیلئے ایک لاکھ جبکہ ہارنے والی ٹیم کیلئے پچاس ہزار روپے انعام رکھا گیا تھا۔میچ دیکھنے کیلے ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹبال نے جنڈولہ سٹیڈیم کا رخ کیا اور ٹورنمنٹ کے بہترین انعقاد پر فرنٹئیر کور افواج پاکستان اور محکمہ سپورٹس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا کہنا تھا کا علاقے کے دیر پاء امن اور علاقائی تعمیر ترقی کیلئے ایسے ٹورنمنٹوں کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے تاکہ علاقے کو تفریح میسر آ سکے اور بہترین مثبت پیغام ملے۔کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں جو بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتے ہیں۔ انھوں نے ٹورنمنٹ کمیٹی سمیت سپورٹس آفیسر عرفان اللہ بیٹنی کا بھی بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ سپورٹس آفیسر عرفان اللہ بیٹنی نے سیکٹر کمانڈر اور وینگ کمانڈر کو شیلڈ بھی پیش کیں۔