chairman state life shoaib javed with governor KP faisal karim kundi

گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپوریشن کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپوریشن شعیب جاوید حسین نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اسٹیٹ لائف کی سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے باسیوں کی معاشی آسودگی اور محرومیوں کا ازالہ ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ لائف ہیلتھ زون کے قیام اور تکافل زون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالہ سے پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کے لیئے ایس او ایس ویلیج منصوبہ پر بھی غور کیا گیا اس حوالے سے گورنر ہاؤس بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ اس موقع پر کے پی میں بی آئی ایس پی کے مستحقین کی ہیلتھ انشورنس اور ڈیتھ کلیم ۔ کینسر اور دیگر موذی اور مہنگے علاج کا پائیلٹ منصوبہ خیبر پختونخوا سے شروع کرنے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو پنشن کی ادائیگی میں شدید مشکلات ہیں اس حوالہ سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کے لیئے پرنسپل سیکرٹری تمام یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر فنانس سے رابطہ کرینگے تاکہ صوبہ بھر کے لیئے اس مسئلہ کا ٹھوس حل نکالا جاسکے اسٹیٹ لائف اس حوالہ سے فری کنسلٹنسی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اسٹیٹ لائف کو صحت کارڈز کے حوالہ سے ادائیگیوں میں مشکلات پر وزیر خزانہ سے بات کرونگا چیئرمین اسٹیٹ لائف نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی دلچسپی سے ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ہونے والے پہلے تکافل زون کی حوالہ سے بتایا کہ تکافل ذون بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور یہ زون پورے ملک کے لیئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس معاشی خوشحالی اور ملکی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانا ہے خلیجی ممالک میں مقیم افراد کے ساتھ رابطہ کاری کررہے ہیں ان کے لیئے اسٹیٹ لائف کے حوالہ خصوصی پالیسی روشناس کرائی جائے گی تاکہ ان کا بھی فایدہ ہو اور ملک کا بھی انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا بننے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد پیش کی اور آئینی منصب پر انکی تعیناتی کو ملک وصوبہ کے لیئے خوش آئند قرار دیا۔

The federal government of Khyber Pakhtunkhwa has prepared the budget for the next 4 months

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے  2024-25 اہم خدوخال بجٹ 2024-25 کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے ہو گا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 2100 ارب روپے ، انفراسٹکچر کیلئے 827 ارب روپے ، توانائی کیلئے 253 ارب روپے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب روپے ، پانی کے منصوبوں کیلئے 206 ارب روپے ، سماجی شعبے کیلئے 280 ارب روپے، صحت کیلئے 45 ارب روپے ، تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کیلئے 93 ارب روپے ،ایس ڈی جیز کیلئے 75 ارب روپے ، زراعت کیلئے 42 ارب روپے ، گورننس کیلئے 28 ارب روپے ،سائنس و آئی ٹی کیلئے 79 ارب روپے ،کے پی کے میں ضم شدہ اضلاع کیلئے 64 ارب ،آزادکشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 75 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد تک اضافہ ،بجٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کی مد میں 9.5 ٹریلین کا تخمینہ،وفاقی ٹیکس ریونیو 12 ہزار 9 سو ارب،نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب ،پیٹرولیم لیوی مد میں 1050 ارب روپے کا ہدف مقرر ہونے کا امکان ہو گا ۔نئے ملازمین کیلئے رضاکارانہ پنشن سسٹم متعارف کروانے کا امکان۔ریٹائر ملازمین کو تاحیات کی بجائے 20 سال تک پنشن دینے کی تجویز۔بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان ۔پٹرولیم پر جی ایس ٹی کی معیاری شرح میں ایک فیصد اضافہ بھی متوقع۔نئے بجٹ میں غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کئے  جانےکا امکان۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دیگر ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطا بق آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح مزید ایک فیصد بڑھنے کا امکان ۔زرعی اشیا، بیجوں، کھاد، ٹریکٹر پر مکمل سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان۔ خوراک، ادویات، اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان ہو گا ۔

Passports will not be issued to Pakistanis seeking political asylum abroad

بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا ۔قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئےوزارت داخلہ نے دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں  کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے تمام پاکستانی شہری جو دوسرے ممالک میں کسی بھی بنیاد پر سیاسی پناہ حاصل کریں گے وہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایسے تمام پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے جائیں گے اور ان کی تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس کی کاپیاں وزارت خارجہ اور دیگر تمام متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Tribute to martyrs at FC Training Center Shabqadr

ایف سی ٹریننگ سنٹر شبقدر میں شہداء کو خراج عقیدت پیش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء پیکج کو 30 لاکھ روپے  سے ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کا اعلان۔جان کے بدلے ایک کروڑ کا معاوضہ نعم البدل نہیں ۔ یہ تاریخ کی پہلی شہداء پریڈ ہے، جس میں آئی جی سے لیکر جوان تک شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔آپ نہ پٹھان، نہ پنجابی نہ بلوچی۔ نہ سندھی ہیں ہم سب پاکستانی ہیں۔ آپ سب نے  پاکستانی ہوکر سوچنا ہے۔پاکستانی ہو کر سوچیں گے تو جیت آپ کی ہو گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے آپ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرسکتے  ہیں۔ جوانوں نے صرف اور صرف پاکستان کی مشن کو سامنے رکھ کر چلنا ہے۔ ایف سی ایسی فورس ہے جس کی ضرورت ہر وقت اور ہر جگہ پڑتی ہے۔ ایف سی کے جوان سیکورٹی، امن وامان اور ہر قسم کی ڈیوٹی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ایف سی نے مشکل وقت میں ہر شعبے کو تعاون فراہم کی ہے۔

Orakzai: 24 people fainted after filling generator gas in Sanghra Mishti

اورکزئی: سانگھڑہ مشتی میں جنریٹر گیس بھرنے سے 24 افراد بے ہوش

متاثرہ خواتین  کو فوری طور مشتی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں 4 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔متاثرہ خواتین کی حالت  بہتر  علاج جاری ہے۔کئی دن سے بجلی نہ ہونے کے باعث گاوں کے خواتین ایک گھر سے پانی لے جاتے تھے ۔جرنیڑ کمرے کے اندر لگایا گیا تھا جہاں سے خواتین پانی لے جاتے تھے ۔

Decision to start heli safari service for tourists in Shandur Polo Festival

شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز۔ڈائر یکٹر جنر ل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے پیٹرونیٹ ایوی ایشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے مختلف ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے پیکیجز متعارف کرا دئیے۔

پیکیج 1 : چترال ائیرپورٹ، وادی کیلاش، لواری ٹنل شامل                        پیکیج 2 : چترال ائیرپورٹ، تریچ میر چوٹی شامل

پیکیج 3 : چترال ائیرپورٹ، تریچ میر، قاقلشت میڈوز کی سیر کرائی جائے گی۔    پیکیج 4: چترال ائیرپورٹ تا شندور پولو فیسٹیول کا ٹوور شامل ہے۔