گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپوریشن شعیب جاوید حسین نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اسٹیٹ لائف کی سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے باسیوں کی معاشی آسودگی اور محرومیوں کا ازالہ ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ لائف ہیلتھ زون کے قیام اور تکافل زون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالہ سے پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا کے لیئے ایس او ایس ویلیج منصوبہ پر بھی غور کیا گیا اس حوالے سے گورنر ہاؤس بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ اس موقع پر کے پی میں بی آئی ایس پی کے مستحقین کی ہیلتھ انشورنس اور ڈیتھ کلیم ۔ کینسر اور دیگر موذی اور مہنگے علاج کا پائیلٹ منصوبہ خیبر پختونخوا سے شروع کرنے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو پنشن کی ادائیگی میں شدید مشکلات ہیں اس حوالہ سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کے لیئے پرنسپل سیکرٹری تمام یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر فنانس سے رابطہ کرینگے تاکہ صوبہ بھر کے لیئے اس مسئلہ کا ٹھوس حل نکالا جاسکے اسٹیٹ لائف اس حوالہ سے فری کنسلٹنسی فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اسٹیٹ لائف کو صحت کارڈز کے حوالہ سے ادائیگیوں میں مشکلات پر وزیر خزانہ سے بات کرونگا چیئرمین اسٹیٹ لائف نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی دلچسپی سے ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ہونے والے پہلے تکافل زون کی حوالہ سے بتایا کہ تکافل ذون بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور یہ زون پورے ملک کے لیئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس معاشی خوشحالی اور ملکی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانا ہے خلیجی ممالک میں مقیم افراد کے ساتھ رابطہ کاری کررہے ہیں ان کے لیئے اسٹیٹ لائف کے حوالہ خصوصی پالیسی روشناس کرائی جائے گی تاکہ ان کا بھی فایدہ ہو اور ملک کا بھی انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا بننے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد پیش کی اور آئینی منصب پر انکی تعیناتی کو ملک وصوبہ کے لیئے خوش آئند قرار دیا۔